آج سے سی این جی فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آج سے سی این جی فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان

 کراچی: سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے سی این جی فی لیٹر کے فارمولے سے فروخت شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

سی این جی اسٹیشن مالکان نے فی کلوگرام سی این جی کی قیمت 104 روپے مقرر کردی ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن نے ہفتے (آج) سے سی این جی فی لیٹرکے فارمولے سے79 روپے میں فی لیٹر کے حساب سے فروخت شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ سی این جی کی لیٹرمیں فروخت کے لیے اوگرا سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ ملک میں سی این جی کی فروخت کلوگرام سے لیٹر میں منتقل کیا جاسکے کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقا بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی این جی کی کلوگرام کے بجائے79 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت سے عام صارف کو کوئی فائدہ نہیں جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ملک میں سی این جی کی فروخت اور استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوجائے گی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت دوبارہ بڑھ جائے گی۔

The post آج سے سی این جی فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Nm0kG5