کراچی: وزیر اعظم عمران خان 66 برس کے ہوگئے۔
5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان نے کرکٹ کے ذریعے شہرت حاصل کی، ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا۔عمران خان کا شمار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔
عمران خان نےابتدائی تعلیم ایچی سن کالج اور کیتھڈرل اسکول سے حاصل کی، اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سیاست کے ساتھ سماجی شعبے میں بھی بے پناہ خدمات انجام دی ہیں، انہوں نےلاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال بنایا ۔
عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی اور 18 اگست کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
عمران خان نے تین شادیاں کیں پہلی جمائما گولڈ اسمتھ سے، دوسری ریحام خان سے اور تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی، عمران خان کے دوبیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔
The post وزیراعظم عمران خان 66 برس کے ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PcFJFV