کوئٹہ: وفاقی حکومت نے جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو صوبائی گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی
جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کی بطور گورنر بلوچستان تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس نئے گورنر سے عہدے کا حلف لیں گے۔
ملک میں تینوں صوبوں میں نئے گورنرز کی تعیناتی کے بعد بلوچستان میں گورنر کی تقرری تاخیر کا شکار تھی، سابقہ دورِ حکومت میں گورنر رہنے والے محمد خان اچکزئی نے نئی حکومت کے قیام کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
محمد خان اچکزئی کے مستعفی ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام صوبائی گورنر کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہے تھے۔
The post جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DS6vCj