ایکسائز مہم کے تحت گاڑیوں سے 30 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول، 563 کے کاغذات ضبط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایکسائز مہم کے تحت گاڑیوں سے 30 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول، 563 کے کاغذات ضبط

 کراچی:  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سندھ بھر میں گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف11 روزہ روڈ چیکنگ مہم کے پہلے 2 دن کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار گاڑیاں چیک کرکے 30 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرلیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی ڈائریکٹر ایڈمن سید سبطین موجود تھے۔

اجلاس کو بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ 2 دن کے دوران اب تک کراچی میں 3958 گاڑیاں، حیدرآباد میں1021 ، سکھر میں500 ، لاڑکانہ میں 300، میرپورخاص میں بھی 300 کے قریب اور شہید بینظیر آباد میں 500 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 158 گاڑیاں مختلف وجوہات کی بنا پر تحویل میں لی گئیں 563 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرکے تحویل میں لے لیے گئے اب تک روڈ چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ٹیکس اور جرمانے کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے روڈ چیکنگ مہم کی رفتار اور ایکسائز عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم مذید تیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چیک کرنے اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف جاری روڈ چیکنگ مہم کے باعث ٹیکس جمع کرانے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عوام کی صحیح راہنمائی کی جائے تو حکومت سے تعاون کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

The post ایکسائز مہم کے تحت گاڑیوں سے 30 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول، 563 کے کاغذات ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2CDBsaU