وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے 19 ارب کے نا دہندہ نکلے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے 19 ارب کے نا دہندہ نکلے

 کراچی:  وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے اربو ں روپے کے نا دہندہ نکلے۔

ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں پر واٹربورڈ کے واجبات 19ارب روپے سے تجاوز کرگئے، نادہند گان کو نو ٹس جا ری کر دیے گئے ہیں اگرواجبات ادا نہ کیے گئے تو کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر بورڈ کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے واجبات 19ارب روپے سے تجاوز کرگئے، واجبات میں پانی سیوریج کنزرینسی اور فائر ٹیکس شامل ہے،مختلف وفاقی اداروں پر صرف پانی کی مد میں 8ارب روپے واجب الادا ہیں۔

پاکستان اسٹیل، پاک پی ڈبلیو ڈی، سول ایوی ایشن،ہاکی کلب ،پرنٹنگ کارپوریشن ،پاکستان پوسٹ آفس ،پاکستان ریلوے نے واجب ادا نہیں کیے جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی ،پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ،مشین ٹول فیکٹری سمیت دیگرادارے بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واٹربورڈ نادہندہ اداروں کیخلاف سخت کارروائی کرے گا اور واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منققطع کردیے جائیں گے۔

The post وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے 19 ارب کے نا دہندہ نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2AqArS7