دنیا کے سب سے قدیم بحری جہاز کی باقیات دریافت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

دنیا کے سب سے قدیم بحری جہاز کی باقیات دریافت

صوفیہ: بلغاریہ میں محققین کو بحیرہ اسود سے 2 ہزار 4 سو سال قدیم تجارتی بحری جہاز کی باقیات ملی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ اسود میں محققین کو سمندر کی تہہ سے ایک یونانی بحری جہاز کی باقیات ملی ہیں۔ بلغاریہ کے ساحل سے ملنے والی یہ باقیات سمندر میں ڈوب جانے والے جہازوں میں سے دنیا کے سب سے قدیم جہاز کی باقیات ہیں۔

ship-2-1540375708

ماہرین کے مطابق جہاز کے پرزوں کی بناوٹ اور ساخت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جہاز 400 سال قبل مسیح میں بنایا گیا ہوگا جس وقت بحیرہ اسود یونان کے زیر تسلط علاقوں اور کالونیز میں سامانِ تجارت کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہوا کرتا تھا۔

ship-5-1540375723

بحیرہ اسود کے آثار قدیمہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری جہاز کے چھوٹے حصے کے کاربن آئسوٹوپ کے مشاہدے سے جہاز کے قدیم ترین ہونے کا ثبوت مل گیا ہے۔

ship-3-1540375713

پروجیکٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ ایسی ساخت کے جہاز صرف یونان کی ملکیت رہے ہیں اور برطانوی عجائب گھر میں بھی اسی ساخت کا یونانی جہاز موجود ہے۔

ship-4-1540375717

بلغاریہ میں بحیرہ اسود کی تہہ سے قدرت اور تاریخ کے پوشیدہ راز کو تلاش کرنے والے برطانوی، امریکی، بلغاروی، سویڈش اور یونانی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے جہاز کی باقیات کو سطح سمندر سے دو کلومیٹر نیچے دریافت کیا۔

ship-6-1540375727

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے جس جگہ جہاز کا ڈھانچہ ملا ہے وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اسی لیے اس علاقے میں جہاز کی باقیات ہزاروں سال تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔

The post دنیا کے سب سے قدیم بحری جہاز کی باقیات دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2SbTNkS