اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، ۔پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں نیشنل لائبریری پاکستان اور بلغاریہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت کی توثیق کی جائے گی، اس کے علاوہ آگ سے جھلسنے والے افراد کی جلد کی پیوند کاری پرٹیکس ختم کرنے کی تجویز، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ٹاسک فورس کے قیام اور نیب حکام کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
The post وفاقی کابینہ کا اجلاس، 10 نکاتی ایجنڈے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OMa6qt