افغان طالبان کی ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان طالبان کی ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق

ترجمان افغان طالبان نے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملابرادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں گرفتار کیے جانے والے تنظیم کے بانی رہنما ملا برادر کو پاکستانی حکام نے رہا کر دیا ہے۔

طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ بلا برادر کو بیماری کے باعث رہا کیا گیا، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں کردار ادا کریں، توقع ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملابرادر کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا اور ان کی رہائی کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہمورا کرنا ہے۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے فروری 2010 میں ملا برادر کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی، ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان رہنما تھے جو جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کے لیے رابطہ کار تھے۔

The post افغان طالبان کی ملا برادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2zaWiLN