پشاور: پشاور میں پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں سکھوں کو ہیلمٹ پہننے سے مثتثنی قرار دینے کی گونج پاکستان بھی آپہنچی، خیبر پختخوا اسمبلی میں اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ نے اسمبلی میں سکھوں کو موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کی پابندی سے مثتثنی قرار دینے کی اواز اٹھائی جس پر ٹریفک پولیس نے پشاور میں سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اجازت دے دی تاہم اشارہ توڑنے اور غلط کراسنگ سمیت تمام ٹریفک قوانین کو فالو کرنا لازم ہوگا۔
سکھ کمیونٹی کے سماجی کارکن بابا گورپال سنگھ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ٹریفک پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے دیرینہ مطالبے کو عملی جامعہ پہنایا، سکھ کمیونٹی کے بیشتر نوجوان روزگار اور اسکول ، کالج وغیرہ جانے کے لئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور ہیلمٹ نہ پہننے پر اکثر جرمانہ دینا پڑتا تھا تاہم پگ کی وجہ سے سکھ کمیونٹی کے لئے ہیلمٹ پہنا ناممکن ہے۔ بابا گور پال کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 ہزار سکھ رہائش پذیر ہیں جن میں سے صرف 14 ہزار پشاور میں عرصہ دراز سے رہ رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے سکھوں کو ڈرائیونگ لائنسس کے اجرا میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی، ایس ایس پی ٹریفک پشاور کاشف زوالفقارکے مطابق اقلیتوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، سکھ کمیونٹی کی درخواست پر انکو ہیلمٹ پہننے سے مثتثنی قرار دیا جاچکا ہے اور تمام فیلڈ افسران کو چالان دینے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اقلیتی برادی کو ڈرائیونگ لاٗئنسس کے اجرا سمیت تمام امور میں زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔
The post پشاور پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CF2S0j