تاریک دور ختم، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تاریک دور ختم، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریک دور ختم ہوگیا، اب سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان اب خطے میں میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ اور (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سے سوال کیا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا۔ جس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب میں کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کا پارٹنر بنانے بارے چین کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے، تاریک دور ختم ہوگیا ہے اب پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

 

The post تاریک دور ختم، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pqF4FF