ججز کی توہین و دھمکیوں کا الزام؛ فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ججز کی توہین و دھمکیوں کا الزام؛ فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج

 اسلام آباد: پی پی پی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کیخلاف سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کیخلاف سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے آفسر تعلقات عامہ شاہد حسین نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو بتایا کہ فیصل رضاعابدی اور ان کے 3 ساتھیوں نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین کی اور بے عزتی کی اور انہیں دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 203 درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

The post ججز کی توہین و دھمکیوں کا الزام؛ فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O1use9