بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی

 لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی آج تعزیت کے لیے جاتی امراء جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کو سپرد خاک کردیا گیا

دوسری جانب شہبازشریف نے کارکنوں کو بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت سے روک دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے لہذا کارکنان اپنےعلاقوں میں ہی قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور لندن میں ان کا علاج جاری تھا، وہ 11 ستمبر کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔

The post بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OoPwIp