ہاکی اوپن سیریز خطرے میں پڑ گئی، بنگلہ دیش اور قازقستان کی بھی معذرت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہاکی اوپن سیریز خطرے میں پڑ گئی، بنگلہ دیش اور قازقستان کی بھی معذرت

 لاہور:  پاکستان میں ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، مزید دو ٹیموں بنگلہ دیش اور قازقستان نے بھی شرکت سے معذرت کر لی۔

پی ایچ ایف کی ملک میں بین الاقوامی ہاکی بحالی کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، مزید دو غیرملکی ٹیموں کی جانب سے انکار کے بعد لاہور میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق قازقستان اور بنگلہ دیش نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے، قبل ازیں سری لنکا، اومان اور قطر کی ٹیمیں پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل چھٹی ٹیم افغانستان کو بھی اپنی وزارت داخلہ سے پاکستان آنے کے لیے سیکیورٹی کلئیرنس کا انتظار ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے سست روی کے باعث ٹیموں کے ویزا پراسیس کے لیے بھی بہت کم وقت رہ گیا ہے، معاملہ حل کرانے کیلیے پی ایچ ایف حکام نے ایشین ہاکی فیڈریشن اور ایف آ ئی ایچ اے سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ہاکی اوپن سیریز 26 سے 30 ستمبر تک ہونا ہے۔

The post ہاکی اوپن سیریز خطرے میں پڑ گئی، بنگلہ دیش اور قازقستان کی بھی معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2wVmWHU