ویمنز سنگلز گرینڈ سلم، ناؤمی اوساکا فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی پلیئر بن گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ویمنز سنگلز گرینڈ سلم، ناؤمی اوساکا فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی پلیئر بن گئیں

نیویارک:  ناؤمی اوساکا ویمنز سنگلز کے گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی پلیئر بن گئیں۔

سیمی فائنل میں ناؤمی نے امریکی حریف میڈیسن کیز کو 6-2 اور6-4 سے شکست دی، ناؤمی اوساکا ویمنز سنگلز کے گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی پلیئر بن گئیں۔

سرینا ولیمز لٹویا سے تعلق رکھنے والی اناستاسیجا سیواسٹووا کیخلاف 6-3 اور6-0 سے کامیابی سمیٹ کرنویں بار ہوم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں، مجموعی طور پریہ ان کا31 واں گرینڈ سلم فائنل ہے۔

سرینا نے کہاکہ گزشتہ برس یوایس اوپن کے موقع پر میری بیٹی کی ولادت ہوئی تھی اوراب ٹھیک ایک برس بعد میں ایونٹ کے فائنل تک پہنچ پانے پر بے انتہا خوش ہوں، سرینا کو یہاں اس سے قبل  2015 اور 2016 کے سیمی فائنلز میں شکست کا سامنا رہا تھا،وہ اب تک 23 گرینڈ سلم جیت کر کرس ایورٹ کی ہمسر بنی ہوئی ہیں، مزید ایک بڑی ٹرافی انھیں سابق آسٹریلین پلیئر مارگریٹ کورٹ کے آل ٹائم ریکارڈ (24 گرینڈ سلم ) میں ساجھے دار بنادے گی۔

The post ویمنز سنگلز گرینڈ سلم، ناؤمی اوساکا فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی پلیئر بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2O2CGzG