الیسٹر کک کو بھارتی ٹیم کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘، کئی شائق شیف کا لباس پہن کر آئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیسٹر کک کو بھارتی ٹیم کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘، کئی شائق شیف کا لباس پہن کر آئے

 لندن:  کیریئر کا الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش اوپنر الیسٹرکک کو جمعے کے دن بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کیلیے کریز پر جانے سے قبل ’ گارڈ آف آنر‘ پیش کیا۔

الیسٹر کک نے اپنے کیریئر کے اختتامی 161ویں ٹیسٹ کی مناسبت سے جو کیپ وصول کی اس پر بھی یہی ہندسہ درج کیاگیا ہے۔ وہ انھیں موجودہ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس نے پیش کی۔

گرائونڈ میں آمد پر اسٹیڈیم میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر کک کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر چند شائقین نے ’ شیف ‘ کالباس پہن کراسٹیڈیم کا رخ کیا، سابق کرکٹرز کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کیاگیا جس میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

The post الیسٹر کک کو بھارتی ٹیم کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘، کئی شائق شیف کا لباس پہن کر آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2wUbPiC