ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اُکھاڑ پچھاڑ کی بازگشت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اُکھاڑ پچھاڑ کی بازگشت

 لاہور: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اکھاڑ پچھاڑکی بازگشت سنائی دینے لگی۔

پی سی بی کی جانب سے ریجنز کے معاملات میں سدھار لانے کیلیے مختلف اقدامات متوقع ہیں، پہلی پریس کانفرنس میں احسان مانی نے کہا تھا کہ ریجنز کو بااختیار بنائیں گے،اسٹیڈیمزکی دیکھ بھال بھی پی سی بی کا کام نہیں،منتخب عہدیداروں کو وسائل دینے کیساتھ احتساب بھی کرینگے لیکن ریجنز کو طاقتور بنانے کیلیے صفائی مہم کا مکمل کیا جانا ضروری ہے۔

صورتحال یہ ہے کہ اس وقت لاہور،کراچی، فیصل آباد،ایبٹ آباد،کوئٹہ، فاٹا، حیدر آباد،لاڑکانہ، بہاولپور،ڈیرہ مراد جمالی، آزاد کشمیر اور اسلام آبادریجن کی ایسوسی ایشنز بحال ہیں،ان میں سے بیشتر میں کلبز سیاست کا سہارا لیتے ہوئے من پسند افراد کو آگے لایا گیا ہے، اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ مسلسل چوتھی بار منتخب ہوئے،ان کا موقف رہا کہ موجودہ آئین متعارف ہونے کے بعد تیسری بار عہدہ سنبھالا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلبز کی اسکروٹنی اور ریجنل تقسیم کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اپنے انتخاب کی راہ ہموار کرنے والے شکیل شیخ کے معاملات کا ازسر نوجائزہ لیا جائیگا۔ ان کو ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار پر بھی غور ہوگا، ملتان، راولپنڈی اور پشاور میں تنازعات کی وجہ سے اس وقت عبوری کمیٹیز معاملات سنبھالے ہوئے ہیں،سیالکوٹ کے معاملات عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے اس ریجن کا کوئی نمائندہ گورننگ بورڈ میں نہیں بیٹھ سکا،الیکشن ہونے کے بعد یہ موقع ملے گا۔

پشاور ریجن میں صورتحال اس لیے بھی عجیب ہے کہ وہاں گل زادہ کی رخصتی کے بعد انکے بھائی عمرزادہ کو عبوری کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ وصال درانی کی زیرسربراہی کام کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی پر بھی مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

ایک ریجن کے نمائندے نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز میں من پسند افراد کو لانے کیلیے کلبز کی جانبدارانہ اسکروٹنی نے اہم کردار ادا کیا،مخالف کلبز کو رجسٹریشن اور ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا،ریجنز میں موجود بیشتر تنازعات کی وجہ شکیل شیخ کی مداخلت اور وصال درانی کی اس کام میں معاونت بنی، ریجنز کا نظام درست کرنے کیلیے سب سے پہلے اسکروٹنی کمیٹی کا میرٹ پر انتخاب ضروری ہے۔

اگر کرکٹ میں بیٹھے ڈان ختم نہ کئے گئے تو کسی بھی سطح پر کی جانے والی تبدیلیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

The post ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اُکھاڑ پچھاڑ کی بازگشت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NTgN5A