لو کاسٹ ہاؤسنگ، جے ایس بینک اسکیم متعارف کرائے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لو کاسٹ ہاؤسنگ، جے ایس بینک اسکیم متعارف کرائے گا

 کراچی: جے ایس بینک نے اسٹیٹ بینک کی لوکاسٹ ہاؤسنگ کی ڈرافٹ پالیسی پر اسکیم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

جے ایس بینک کے صدروسی ای او باصرشمسی نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ لوکاسٹ ہاؤسنگ کے منصوبوں اور فنانسنگ اسکیمز متعارف ہونے سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی اور کم آمدنی کے حامل افراد کے لیے سستے لاگتی گھروں کا حصول دسترس میں آجائے گی۔

باصر شمسی نے بتایا کہ جے ایس بینک ملک میں ایس ایم ای اور ایم ای سیکٹرمیں پانچواں سرفہرست بینک بن گیا ہے۔ بینک نے اب تک 303برانچوں کے ساتھ160 شہروں تک وسعت دی ہے۔ جے ایس بینک نے اپنا کاروباری رحجان کارپوریٹ سے درمیانی درجے کی صنعتوں اور مارگیج فنانس پر منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو کاروبار بڑھانے کے لیے فنانسنگ کے نئے شعبے تلاش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کیا کہ کم لاگت گھروں کے شعبے میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ جے ایس بینک زرعی قرضوں پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ جے ایس بینک کے زرعی قرضوں کاحجم 10 ارب روپے سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔

بینک نے کسانوں کو فصلوں فارمنگ کے علاوہ سولر ٹیوب ویل فنانسنگ بھی متعارف کرادی ہے۔ سولر ٹیوب ویل کی قیمت2سال میں کسان کو وصول ہوجاتی ہے۔ فوری نقد رقم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گولڈ فنانس ایک سال قبل متعارف کرایاگیا تھا۔ گولڈفنانسنگ کی منظوری 100 منٹ کردی جاتی ہے۔

باصر شمسی نے بتایا کہ بینک پہلے سے قائم اسکولوں کے لیے بھی قرضوں کا اجرا کررہا ہے جس کی سالانہ مالیت 400 تا 500 ملین روپے ہے۔ جے ایس بینک کے غیرفعال قرضوں کا حجم3 فیصد ہے۔ بینک نے غیرفعال قرضوںکے متبادل 90 فیصد پروویڑننگ کردی ہے۔ بینک کے اداشدہ سرمائے کی 15 ارب جبکہ ڈپازٹس300 ارب روہے ہے۔ بینک کو گزشتہ 6 ماہ میں 1 ارب روہے کامنافع ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل سے بینکاری سسٹم کو فائدہ ہوگا۔ جے ایس بینک کا کسی بینک کوخریدنے اور ضم ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

The post لو کاسٹ ہاؤسنگ، جے ایس بینک اسکیم متعارف کرائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2wUeiZB