منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کیلیے واپڈا اور چینی کمپنی میں معاہدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کیلیے واپڈا اور چینی کمپنی میں معاہدہ

 لاہور: واپڈااور چائنا سی میک (CMAC)انجینئرنگ کمپنی کے درمیان منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کے پیکیج 9-کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، اس معاہدے کی مالیت تقریباً ایک ارب 68کروڑ روپے ہے، یہ پیکیج منگلا سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن پر مشتمل ہے۔

واپڈا اور چینی کمپنی میں معاہدے پرد ستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز واپڈا ہائوس میں منعقد ہوئی۔ واپڈا کے جنرل منیجر ( ہائیڈل ) ڈیولپمنٹ اور ممبر ( پاور ) انجینئر محمد ارشد چوہدری اور چائنا سی میک انجینئرنگ کمپنی کی بزنس منیجر لیانگ ژیائو فونگ نے معاہدے پر دستخط کیے، واپڈا کے سینئر آفیسرز ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجودتھے، واپڈا ، منگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کررہا ہے۔

منصوبے کا منظور شدہ پی سی ون، 52ارب 22کروڑ 40لاکھ روپے پر مشتمل ہے ، منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پر منگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی موجودہ پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک ہزار 310میگاواٹ ہوجائیگی، منگلا اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو 11مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایوارڈ کیے گئے پیکیج 9کے علاوہ 5 مختلف پیکیجز پہلے ہی ایوارڈ کیے جاچکے ہیں جن پر کام جاری ہے، منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا جس کے تحت ایک وقت میں صرف ایک سرنگ یعنی دو پیداواری یونٹوں کو بند کرکے ان کی اپ گریڈیشن کی جائیگی، پہلے دویونٹوں کی اپ گریڈیشن کاکام 2019ء میں مکمل ہوگا۔

The post منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کیلیے واپڈا اور چینی کمپنی میں معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2PKKdn3