اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں نئے سلیب کے تحت اضافہ کی منظوری دی گئی جس کے تحت کم گیس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر کم سے کم اور زیادہ گیس استعمال کرنیوالے امیر صارفین پر زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے متعارف کروائے جانے والے نئے سیلبز کے مطابق 50 یونٹ تک کے صارفین کیلیے گیس کی قیمتیں 10 فیصد اضافہ کے حساب سے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 121روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس سے ان صارفین کا گیس کا ماہانہ بل 252روپے سے بڑھ کر 275 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔
The post 50 یونٹ گیس پر بل میں 23 روپے، 5 سو سے زائد پر 21429 روپے اضافہ آئے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QGIUGO