لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رن آؤٹس کی تعداد میں تمام ٹیموں کوپیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ 2 سال میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اس کا ایک ثبوت رن آؤٹس کی تعداد ہے،گرین شرٹس نے اس دوران 24 بیٹسمینوں کو فیلڈرز کی مستعدی کی بدولت پویلین بھیجا ہے، بنگلہ دیش نے بھی گزشتہ 2 سال میں پاکستان کی طرح 32 ون ڈے ہی کھیلے ہیں لیکن رن آؤٹس کی تعداد 21 اور فی میچ اوسط گرین شرٹس سے کم ہے۔
بھارت 25میچ کھیل کر 25 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوا اور ایوریج کے لحاظ سے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، آئرلینڈ 31مقابلوں میں 17رن آؤٹ کرپایا اور چوتھے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ نے 36میچز میں 18کو پویلین بھیج کر پانچویں پوزیشن پرجگہ بنائی،اس کے بعد بالترتیب انگلینڈ نے 42 میں 18بار حریف بیٹسمینوں کوکریزمیں پہنچنے سے قبل ہی جکڑلیا،سری لنکا نے سب سے زیادہ 46 میچزکھیلے اور 19رن آؤٹ کیے، اس کے بعد بالترتیب ویسٹ انڈیز نے 39مقابلوں میں 12، زمبابوے نے 37میں 11، آسٹریلیا نے 34میں 10اور افغانستان نے 34میں 9رن آؤٹ کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان ٹیم کیچز ڈراپ کرنے اور رن آؤٹ کے مواقع گنوانے کی عادی ٹیموں میں شمار ہوتی تھی،فیلڈنگ کوچ سٹیورکسن کی قیادت میں نوجوان کرکٹرز نے بیشتر مسائل پر قابو پالیا،سابق کوچ نے رواں سال جولائی میں معاہدے میں توسیع سے گریز کیا،ایشیا کپ میں نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔
The post رن آؤٹس کی تعداد؛ پاکستانی ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MIQxcD