نئی دہلی: ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا۔
بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھراہوا قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت شروع سے ہی ایسے مسائل میں الجھ گئی ہے اور ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ پہلا فیصلہ ہے۔
اخبار کے مطابق تعیناتی کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے اس کی حمایت کی تاہم مذہبی جماعتوں اوردیگر کے دبائوپر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔
The post عاطف میاں کو ہٹانے پر بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M9H3qH