لاء کالجز میں اصلاحات کا مختصر تحریری فیصلہ جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاء کالجز میں اصلاحات کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

 اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کے لاء کالجز میں اصلاحات کے مقدمے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

گزشتہ روز جاری17صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریرکیا ہے جس میں عدالت نے تین سالہ ایل ایل بی پروگرام پر پابندی عائدکرتے ہوئے قراردیا ہے کہ ملک بھرمیں قانون کی ڈگری ایل ایل بی پانچ سال کی تعلیم کے بعد جاری کی جائے گی۔

ملک کی گیارہ یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لاء کالجوں کا الحاق نہیں کرسکتی ہے، ان میں یونیورسٹی آف بلوچستان ، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ، ہزارہ یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،کراچی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سندھ حیدرآباد، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔

The post لاء کالجز میں اصلاحات کا مختصر تحریری فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wS8z7q