وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نہ نکالے جانے کا سرکلر جعلی قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نہ نکالے جانے کا سرکلر جعلی قرار دے دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم آفس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post وزیراعظم آفس نے سرکاری ملازمین کو نہ نکالے جانے کا سرکلر جعلی قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wS8l04