ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

دبئی: ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

دبئی میں ہونے والی ایشین پاور لیفٹنگ کے پہلے روز ور نیکا سہیل نے جونئیر کیٹیگری میں 47 کلو گرام مقابلے میں پاکستان کے لئے سونے کا یہ تمغہ اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں 9 خواتین پاور لفٹر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، جن میں 4سہیل سسٹرز بھی شامل ہیں۔ جو پاکستانی کھیلوں میں پہلا موقع اور ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان کے 4 مرد پاور لفٹرز بھی ان مقابلوں میں میڈلز جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ورنیکا سہیل کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہیں، اسی طرح مواقع ملتے رہے تو وہ دوسرے بین الاقوامی  مقابلوں میں بھی میڈل جیت سکتی ہیں۔ ورنیکا کی دوسری بہنیں کل میڈلز کے لئے زور لگائیں گی۔

The post ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2I7BYPt