صدر عارف علوی کی کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر آمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صدر عارف علوی کی کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر آمد

 کراچی: صدر عارف علوی شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی بچی امل کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے امل عمر کے والد عمر عادل اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ صدر عارف علوی نے متعلقہ اداروں کو واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

13 اگست کو ڈیفنس موڑ کراچی کے قریب ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں امل عمر جاں بحق ہو گئی تھی۔ امل جائے وقوعہ پر گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس چیف کا اہلکاروں کودیا گیا اسلحہ بدلنے کا حکم

شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ خود شہریوں کے لیے خطرہ بننے لگا ہے۔ سندھ پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خود کار ہتھیاروں (ایس ایم جی) کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

The post صدر عارف علوی کی کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک بچی کے گھر آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NwOXA9