ترکی میں حکومت مخالف 14 فوجی افسران سمیت 100 سے زائد اہلکار گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ترکی میں حکومت مخالف 14 فوجی افسران سمیت 100 سے زائد اہلکار گرفتار

 انقرہ: ترکی میں حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کے حامی 14 فوجی افسران سمیت 110 فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت کے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے اور حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں 110 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ حراست میں لیے جانے والوں میں 3 کرنل، 2 لفٹیننٹ کرنل، 6میجر، 3 کیپٹن اور 100 سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام افراد حاضر سروس اہلکار تھے۔

طیب اردگان کی حکومت دو سال قبل ہونے والی فوجی بغاوت میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی آئی ہے اور اب بھی فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاہم امریکا میں مقیم اپوزیشن رہنما ترک حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی 2016 میں ترک صدر طیب اردگان کا تختہ الٹنے کے لیے فوجی بغاوت کی گئی تھی جسے عوام نے ناکام بنا دیا تھا۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے سیکڑوں فوجیوں کو مقدمات اور ملازمتوں سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post ترکی میں حکومت مخالف 14 فوجی افسران سمیت 100 سے زائد اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QNI7UK