وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

 کراچی: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔ پھر وزیراعظم کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں کراچی آپریشن سے متعلق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کراچی پیکیج اور وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے میگامنصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ عمران خان گورنر ہاؤس میں ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور آج رات ہی کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

The post وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Om79Zj