ایشین کپ کوالیفائر؛ متحدہ عرب امارات نے ملائیشیا کوقابوکرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین کپ کوالیفائر؛ متحدہ عرب امارات نے ملائیشیا کوقابوکرلیا

کوالالمپور:  ایشین کپ کوالیفائرز میں یواے ای نے میزبان ملائیشیا کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ہوم گرائونڈ پر شیڈول ایونٹ میں جگہ بنانے کی امید روشن کرلی، ملائیشین ٹیم 31.3 اوورز میں 92رنز تک محدود ہوگئی۔

ایس مننڈے 16 اور سید عزیز13 رنز بناکر نمایاں رہے، احمد رضا نے 28رنز دیکر4 مہرے کھسکائے، محمد نوید ، روحان مصطفیٰ اور عامر حیات کو 2،2 وکٹیں ملیں۔ متحدہ عرب امارات نے آسان ہدف 8.1 اوورز میں 2 وکٹ پر 93رنز کی صورت حاصل کرلیا، روحان مصطفیٰ نے ناقابل شکست 38 اور رمیز شہزاد نے 26 رنز بنائے، چراغ سوری 22 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، اوپنر اشفاق احمد ایک رن بناسکے۔

سید عزیز نے 2 وکٹیں لیں۔ہانگ کانگ سے بے نتیجہ ختم ہوجانے والے میچ کی وجہ سے اومان کی پوزیشن کمزور ہوگئی، اومان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر183رنزبناپائی، محمد ندیم نے 93 گیندوں پر 54 رنزاسکورکیے، فیاض بٹ 76 بالز پر 50رنز بنانے میں کامیاب رہے، احسن نواز نے 39 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔

اعزاز خان اور احسان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، بارش کے سبب ہانگ کانگ کی اننگز میں 5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس میں انھوں نے بغیر نقصان کے 25 رنز جوڑے، سی کارٹر14 اور انشومن راتھ 5 پر ناٹ آئوٹ رہے۔نیپال نے سنگاپور کو 4 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ پہلے کھیلتے ہوئے 42 اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی، سی آر سوریا ونشی 60رنز بناکر نمایاں رہے، اے پارام 31اور کے سبرامنیم 20 رنز کے ہمراہ انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے والے دیگردو بیٹسمین ثابت ہوئے، ایل راج بنشی اور سی لیامچین نے 3،3 وکٹیں لیں، نیپالی ٹیم نے ہدف 28.1 اوورز میں 6 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، انیل شا 43، ڈی آریری33 اور جی مالا29رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ایس وجے کمار اور اے کرشنا نے 2،2 وکٹیں لیں۔چار رائونڈز کی تکمیل پر سردست اومان کی ٹیم 3 فتوحات سمیٹ کر 7 پوائنٹس کے ہمراہ سرفہرست ہے، یواے ای کی ٹیم تین میچز میں کامیاب رہی جبکہ ایک میں اسے ناکامی کا سامنا رہا، اس طرح وہ 6 پوائنٹس جوڑ کر دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں منگل کو پانچویں اور آخری رائونڈ میں باہم ٹکرائیں گی، فائنل 6 ستمبر کو شیڈول ہے، جس میں کامیاب رہنے والی ٹیم کو 15ستمبر سے شیڈول مین ایونٹ میں شرکت کا موقع میسر آئے گا۔

The post ایشین کپ کوالیفائر؛ متحدہ عرب امارات نے ملائیشیا کوقابوکرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NEofBp