18 سالہ جاپانی سوئمرایکی ریکاکو ایشین گیمزکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

18 سالہ جاپانی سوئمرایکی ریکاکو ایشین گیمزکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑیں

جکارتہ:  6 گولڈ میڈلز جیتنے والی جاپانی سوئمر ایکی ریکاکو جکارتہ ایشین گیمز کی کوئن بن گئیں۔

انھیں گیمز کی اہم ترین پلیئر ( ایم وی پی ) ایوارڈ سے نواز دیاگیا، گیمز کے اختتام پر ایک تقریب میں بطور خاص انھیں اس حوالے سے ٹرافی دی گئی، 18 سالہ تیراک نے حالیہ ایشین گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں 50 میٹر بٹرفلائی، 100 میٹر فلائی، 50 میٹر فری، 100 میٹر فری ، 4×100 فری اور4×100 میڈلے میں طلائی تمغے حاصل کیے، ان کا اگلا ہدف اب ہوم گرائونڈ پر شیڈول 2020 اولمپکس ہوں گے۔

اس کے علاوہ وہ آئندہ برس جنوبی کوریا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی ٹائٹل جیتنے کیلیے فیورٹ ہوں گی، ایکی کسی ایک گیمز میں 6 سونے کے تمغے پانے والی پہلی خاتون بنی ہیں جبکہ انھوں نے مجموعی طور پر 8 میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے شمالی کورین شوٹر شو گن مان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، شو گن نے یہ کارنامہ 1982 کے ایشین گیمز میں انجام دیا تھا۔

The post 18 سالہ جاپانی سوئمرایکی ریکاکو ایشین گیمزکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PVbjIW