ایشیا کپ ؛ افغان ٹیم کا ’اسپن ہتھیار‘ آزمانے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ ؛ افغان ٹیم کا ’اسپن ہتھیار‘ آزمانے کا اعلان

کابل:  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان نے اسپنرز کا موثر ہتھیار آزمانے کا اعلان کردیا، 15 ستمبر سے شروع ہونے والے علاقائی ایونٹ کے لیے منتخب افغان اسکواڈ میں 4 سلو بولرزکومنتخب کرلیا۔

جس میں تین اسپیشلسٹ لیگ اسپنرز اور ایک مسٹری اسپنر اور لیفٹ آرم اسپنر شامل ہیں، لیفٹ آرم اسپنر شرف الدین اشرف کو دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلیے چناگیا ہے، اسی طرح وکٹ کیپر منیر احمد بھی آئرلینڈ کیخلاف گذشتہ ہفتے ون ڈے سیریز جیتنے والی افغان ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں، فاسٹ بولر دوالت زدران اس بار ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

شرف الدین اشرف ابھی تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں لیکن انھوں نے آخری بار افغان جرسی رواں برس مارچ میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں زیب تن کی تھی ، وہ اس کے علاوہ 6 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھی افغان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ مجموعی طور پر 17 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرپائے ہیں،منیر احمد پہلی بار ملکی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں، وہ اوپنر محمد شہزاد کے ہمراہ اضافی وکٹ کیپر رہیں گے، ان کے علاوہ انگلش کائونٹی میں تجربہ حاصل کرنے والے آزمودہ اسپنرز راشد خان اور مجیب اس بار بھی ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

یہ دونوں آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہے ہیں، چوتھے اسپنر کے طور پر آف اسپن آل رائونڈر محمد نبی بھی دستیاب رہیں گے، تاہم انھیں بوقت ضرورت سامنے لایا جائیگا، ٹیم کی قیادت بدستور اصغر افغان کے سپرد ہے، ٹاپ آرڈر میں ان کے ہمراہ شہزاد، جاوید احمدی، احسان اللہ جنت، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی موجود رہیںگے۔

محمد نبی کے علاوہ گلبدین نائب دوسرے آل رائونڈ ر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، پیس اٹیک آفتاب عالم، سید شیرزاد، سمیع اللہ شنواری اور وفادار پر مشتمل رہے گا، منتخب اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔محمد شہزاد، جاوید احمدی، اصغر افغان ( کپتان )، رحمت شاہ، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی،نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، احسان اللہ جنت، سید شیرزاد، وفادار اور منیر احمد کاکار۔

The post ایشیا کپ ؛ افغان ٹیم کا ’اسپن ہتھیار‘ آزمانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Q1b67c