کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجروں کا شہر صوبے سمیت پورے ملک کو پال رہا ہے۔
متحدہ پاکستان کے ترجمان نے سہیل انورسیال کی متعصبانہ تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف فرماتے ہیں کہ وہ بھارت سے آنے والے افراد کو پال رہے ہیں سہیل انورسیال کا نفرت انگیز موقف تاریخ سے لاعلمی اور حقائق سے پردہ پوشی کے مترادف ہے مہاجر نہ صرف بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں بلکہ پاکستان بننے سے پہلے پاکستانی تھے ہمارے اجداد نے 1857سے قبل ہی آزادی کی جدوجہد شروع کی تھی اور 20لاکھ سے زائد نفوس نے قیام پاکستان کا خراج اپنی جانوں کی شکل میں دیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ متروکہ سندھ اور متروکہ پاکستان کی املاک پر بانیاں پاکستان کی اولاد کا حق تھا جس پر جعلسازی سے سہیل سیال جیسے لوگوں نے قبضہ کیا۔
The post مہاجروں کا شہر صوبے سمیت پورے ملک کو پال رہا ہے، ترجمان متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zAELOc