سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سے میرے خاندادن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ میرا، میرے بیٹے،بیٹی یا دامادکا ایڈن ہائوسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے اپنے داماد کی متحدہ عرب امارات میں گرفتاری سے متعلق کہا کہ انٹرپول نے کسی اورکمپنی کے نادہندہ ہونے پر انھیں گرفتار کیا،ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق چیف جسٹس نے کہاکہ حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کیخلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہناتھاعمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹربیونل میں دائرہے،اسلام آباد وپشاور ہائیکورٹس سے عمران خان کونوٹس جاری ہوچکے،ان کیخلاف ہتک عزت کاکیس دائرکریں گے۔
The post ایڈن ہاؤسنگ سے میرے خاندان کا تعلق نہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ip3cAU