کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون خادم حسین رند نے کراچی میں بچوں کے گمشدہ یا اغوا ہونے حوالے سے متعلق کراچی پولیس کا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ سی پی ایل سی اور پولیس کے اعداد و شمار برابر ہیں، کراچی میں مجموعی طور پر 146 بچے گمشدہ جبکہ8 بچے اغوا ہوئے ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ کے بیان کے مطابق 126 بچے واپس گھر آگئے ہیں جبکہ90 فیصد بچے خود گھر سے چلے جاتے ہیں جبکہ دیگر دشمنی یا تاوان کی غرض سے اغوا ہوتے ہیں جبکہ بچوں کی گمشدگی کے تمام مقدمات اغوا کے درج کیے جاتے ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والے66 فیصد بچوں کی عمر 10 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
نیو کراچی کے علاقے میں ایک بچہ اغوا ہوا جو غریب گھر کا تھا جسے بعد میں ملزمان چھوڑ کر فرار ہوگئے، اس وقت کراچی سے20 بچے گمشدہ ہیں جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے لڑکے ریحان کے کیس میں بھی پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور اس کیس میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ ریحان کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔
ابھی تک اس حوالے سے ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ کوئی منظم گروہ بچوں کو غائب یا اغوا کرنے میں ملوث ہو تاہم پولیس اپنا کام کر رہی ہے اور بہت جلد 20 گمشدہ بچوں کو بھی تلاش کرلیا جائے گا۔
The post کراچی میں 146 بچے گمشدہ اور 8 بچے اغوا ہوئے، پولیس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IqcIUI