راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے جب کہ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی،سیاسی جماعتوں کے قائدین، غیرملکی سفراء، فنکاروں اورسماجی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے، آج کا دن شہدا پاکستان سے یکجہتی کا دن ہے، اس دن پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کے دانت کھٹے کردیے، قوم کا ہر فرد سپاہی کے ساتھ کھڑا رہا، ہمارے جوانوں اور شہریوں نے جنگ میں قربانیاں دیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اداروں کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت نہیں پنپ سکتی
سربراہ پاک فوج نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے کامیابیاں حاصل کیں لیکن جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی جاری ہے، ہماری جنگ اب بھوک افلاس اور ناخواندگی کے خلاف ہوگی جسے جیتنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
The post ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qa7kbw