کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جب کہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر،  وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی  دفعہ  144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے جب کہ  دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MXMtu7