پریشرمیں کمی؛ سوئی سدرن نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پریشرمیں کمی؛ سوئی سدرن نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا

 کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ہفتہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو3 ستمبر پیر ، 5 ستمبر بدھ اور7 ستمبر جمعہ صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی بند رہے گی، صنعتی اور پاور سیکٹر کو 2 ستمبر اتوار صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی معطل رہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس پریشر میں کمی آنے اور گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھنے کے باعث یکم ستمبر کو بھی سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بند رہی تھی۔

The post پریشرمیں کمی؛ سوئی سدرن نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSVsr0