چیف جسٹس نے کورنگی میں مکانات کی مسماری روک دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چیف جسٹس نے کورنگی میں مکانات کی مسماری روک دی

 کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کورنگی ناصر جمپ کے قریب ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کو پلاٹوں پر بنے مکانات مسمار کرنے سے روکتے ہوئے ایک ماہ میں بورڈ آف ریونیو سندھ اور ادارہ ترقیات کراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اتوار کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کراچی رجسٹری پہنچے تو کورنگی کے رہائشی احتجاج کررہے تھے، چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو احتجاج کرنے والوں کی درخواستیں لینے کا حکم دیا اور سائلین سے اپنے چیمبر میں ملاقات کی، درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ہمارے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے، کئی مکینوں کو کے ڈی اے نے نوٹس بھی دے دیے ہیں۔

ہمیں انصاف دیا جائے ہمارے گھروں کو مسمار ہونے سے بچایا جائے، کے ڈی اے والے کہتے ہیں کہ ہمارے گھر چائنا کٹنگ پر بنے ہیں اگر ہمارے مکانات چائنا کٹنگ پر قائم ہیں تو اس  جگہ کی ہمیں الاٹمنٹ کیوں دی گئی، کورنگی ناصر جمپ کے قریب کے ڈی اے کی جانب سے پلاٹوں سے بے دخلی کے متعلق سائلین سے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے میڈیا پر آپ لوگوں کا احتجاج دیکھا، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عوام کو کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم انصاف کے لیے یہاں بیٹھے ہیں جو آپ لوگوں کے گھروں کو مسمار کررہے ہیں ہم اس معاملے پر تفصیلی جائزہ لیں گے  جن افراد کے گھر قانون کے مطابق بنے ہیں انھیں مسمار ہونے نہیں دیں گے ۔

چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ایک ماہ میں بورڈ آف ریونیو سندھ ، ادارہ ترقیات کراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

The post چیف جسٹس نے کورنگی میں مکانات کی مسماری روک دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PZHSW8