کراچی: سندھ کابینہ نے شہر قائد میں موجود تمام اوور ہیڈ کیبلز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں اوورہیڈ کیبل ختم کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے بجلی کی تاروں کی وجہ سے بچوں کے بازو کٹنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور معذور بچوں کا علاج حکومتی خرچ پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بچے کی معذوری؛ کے الیکٹرک ذمہ دار قرار
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کی تار سے معذور ہونے والے بچوں کو مصنوعی بازو لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ہاتھ لگانے والے اداروں اور ماہر ڈاکٹر سے بھی رابطہ کریں، میں اس بچے کو معذوری سے بچانے کیلیے کسی بھی حد تک جاؤں گا جب کہ مجھے مکمل رپورٹ پیش کی جائے کہ بچہ کیسے جلد صحت یاب ہوسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بچے کی معذوری پر کے الیکٹرک ملازمین گرفتار
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کے لیے ادویات خریدنے کے ساتھ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے 2 ججز اور سندھ بینک کے صدر طارق احسن کی مدت ملازمت میں ایک ایک سال توسیع کی منظوری بھی دی۔
The post سندھ کابینہ کا کراچی میں تمام کھلی تاریں ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CbP6n7