ساتھیوں کو ریٹائرمنٹ کا بتاتے وقت آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، الیسٹر کک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ساتھیوں کو ریٹائرمنٹ کا بتاتے وقت آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، الیسٹر کک

لندن: الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ساتھیوں کو ریٹائرمنٹ کا بتاتے وقت میری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

انگلش اوپنر الیسٹر کک 6 ماہ سے خود کو ریٹائرمنٹ پر آمادہ کرنے کیلیے کوشاں تھے، انھوں نے کہاکہ میرے لیے اس فیصلے تک پہنچنے کے عمل کو الفاظ میں بیان کرنا کافی مشکل ہے، گزشتہ 6 ماہ سے یہ بات میرے ذہن میں تھی کہ ایسا ہونے والا ہے، میں ہمیشہ ہی ذہنی طور پر کافی مضبوط رہا ہوں اور ہر صورتحال کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے۔

کک نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں میچ سے قبل کپتان جوئے روٹ اور ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کو بتایا جبکہ باقی کھلاڑیوں کو ان کی چوتھے ٹیسٹ کے بعد جذباتی تقریر سے علم ہوا تھا، اس موقع پر آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے تھے۔

الیسٹر کک نے کہا کہ جب میں نے ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا تو بالکل خاموشی چھا گئی پھر معین علی نے کچھ کہا جس پر ایک قہقہہ پڑا اورسب نارمل ہوگیا۔

 

The post ساتھیوں کو ریٹائرمنٹ کا بتاتے وقت آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، الیسٹر کک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2oMP4bH