نیویارک: یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں گرمی کی شدت سے نڈھال جون اسنر نے اپنی شرٹ 11 مرتبہ تبدیل کی۔
33 سالہ کھلاڑی نے ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کا ڈٹ کا مقابلہ کیا مگر کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔ تین گھنٹے اور 31 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں اسنر ڈیل پوٹرو کے بجائے گرمی سے زیادہ پریشان دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ میں نے دوران میچ11 مرتبہ شرٹ تبدیل کی، میرا وزن 238 پائونڈز اور اسی لیے مجھے پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راجر فیڈرر نے بھی حبس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی۔
The post جون اسنر گرمی کی شدت سے نڈھال، دوران میچ 11 مرتبہ شرٹ تبدیل کی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2wMLodQ