اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن عاطف میاں کی شمولیت کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن شامل کیے جانے کے خلاف شہری حافظ احتشام کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی کونسل کے رکن کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو برطرف اور ان کے خلاف شناخت چھپانے پر فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں۔ درخواست میں میاں عاطف کے ساتھ ساتھ وزیراعظم، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

The post اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Cl6BkT