خیبرپختونخوا حکومت کا احتساب کمیشن ختم کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کا احتساب کمیشن ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے پہلےاجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں پہلے 100 دن کے پلان پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں  لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیوں کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بہتر کیا جائے گا اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام محکموں میں مانیٹرنگ سیل بنائیں گے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پولیس ریفارمز میں خامیاں دور کی جائیں گی اور جوڈیشری نظام میں بہتری لا کر سستا انصاف فراہم کریں گے، اس کے علاوہ بجلی کے چھوٹے منصوبے پر کام کرکے سستی بجلی فراہم کریں گے، زرعی زمین کو بچانے کے لیےغیر ضروری ہاؤسنگ اسکیم بھی ختم کردی جائیں گی۔

The post خیبرپختونخوا حکومت کا احتساب کمیشن ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2oJusRS