ترسیلات زر اگست میں 5.6 فیصد بڑھ گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ترسیلات زر اگست میں 5.6 فیصد بڑھ گئیں

 کراچی: اگست کے مہینے میں تارکین وطن کی جانب سے 2 ارب 3کروڑ73لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھجوائی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے مہینے میں ترسیلات کی مالیت جولائی کے مقابلے میں 5.60فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستانی کارکنوں نے3.9 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

دو ماہ کی ترسیلات کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.45فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ دو ماہ میں ترسیلات کی مالیت 3 ارب 96 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) میں3966.53 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جو اس میں 13.45فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 3496.13ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اگست 2018 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2037.33 ملین ڈالر تھی جو جولائی 2018 کے مقابلے میں5.60فیصد اوراگست 2017کے مقابلے میں 4.24 فیصد زیادہ ہیں۔

بلحاظ ملک اگست 2018کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب465.53 ملین ڈالر 461.2ملین ڈالر، 316.89ملین ڈالر، 278.84 ملین ڈالر،193.17 ملین ڈالر اور 59.64ملین ڈالر، پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اگست 2017میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 511.28 ملین ڈالر، 440.38 ملین ڈالر، 260.34 ملین ڈالر، 249.14 ملین ڈالر، 230.22 ملین ڈالر اور62.75 ملین ڈالر تھیں۔

اگست 2018 کے دوران ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 262.06 ملین ڈالر رہیں جبکہ اگست 2017 میں ان ملکوں سے 200.35 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

The post ترسیلات زر اگست میں 5.6 فیصد بڑھ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2wWZsCr