وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر بھی اسٹیٹس تبدیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر بھی اسٹیٹس تبدیل

 اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا اسٹیٹس بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفعال رہنے والے عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف لینے کے بعد اپنا ٹوئٹر اسٹیٹس بھی تبدیل کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیٹس کے بجائے اب ان کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس پرائم منسٹرآف پاکستان (وزیراعظم پاکستان) ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر بھی اسٹیٹس تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mj3YVv