اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو بنی گالا میں داخلے سے روک دیا گیا پر وہ شدید برہم ہوگئے اور سیکورٹی گارڈ کو کھری کھری سنادیں۔
عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل نعیم الحق بنی گالا پہنچے تاہم کپتان کے ہمراہ ایوان صدر پہنچیں، لیکن وہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب سیکورٹی نے انہیں مین گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی۔
نعیم الحق نے سیکورٹی سے استفسار کیا کہ کس کی جانب سے روکا گیا ہے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے جواب دیا کہ خان صاحب کے چیف آف اسٹاف میجر عمر نے منع کیا ہے۔ اس پر نعیم الحق شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ کون میجر عمر، وہ تو خود میرے انڈر کام کرتا ہے، کمال کرتے ہو ، کیا تم لوگ مجھے نہیں جانتے ، بے وقوفی کی باتیں کررہے ہو، کھولو دروازہ، چھوڑو میجر عمر کو، مذاق لگا رکھا ہے، میں خان صاحب کو لینے آیا ہوں۔
تاہم سیکورٹی نے نعیم الحق کے غصے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی۔ اس پر نعیم الحق نے فون کرکے سیکورٹی سے بات کروائی، تب جاکر انہیں بنی گالا جانے کی اجازت ملی۔
یہ بھی پڑھیں: نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا
واضح رہے کہ نعیم الحق اپنے جارحانہ انداز اور غصے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں وہ ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا تھا۔
The post نعیم الحق بنی گالا میں داخلے سے روکنے پر شدید برہم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N00CmN