جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے دوبارہ انکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے دوبارہ انکار

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ملزم کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت کوجیل حکام نے بتایا کہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پر پابندی برقرار ہے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے محکمہ داخلہ نے مقدمہ کو حساس قرار دیا ہے محکمہ داخلہ نے جیل میں سماعت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5 سال سے مقدمہ التوا کا شکار ہے مجرم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ طلب کر لی عدالت نے کارروئی کیے بغیر سماعت ملتوی کردی۔

ایف ائی اے کے مطابق مجرم شاہ رخ جتوئی شاہ زیب کو قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا مجرم کو 13مارچ 2012 کو گرفتار کیا تھا مجرم شاہ رخ جتوئی 27 دسمبر 2012 کو غیر قانونی جعل سازی کے ذریعے فرار ہوا تھا۔

 

The post جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے دوبارہ انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vMrKyV