ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے

دبئی: جیمز اینڈرسن عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں 900پوائنٹس کا ہدف چھونے والے ساتویں انگلش بولر بن گئے جب کہ ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن نے نہ صرف اپنی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی بلکہ 900 پوائنٹس کا ہدف عبور کرنے والے ساتویں انگلش بولر بھی بن گئے، ان سے قبل سڈنی برنز،جارج لوہمین، ٹونی لاک،ای این بوتھم،ڈیرک انڈرووڈ اور ایلک بیڈسر یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، بوتھم نے 1980میں 900 رینکنگ پوائنٹس حاصل کیے تھے، یوں جیمز اینڈرسن 38سال بعد اس ہدف تک پہنچنے والے پہلے انگلش بولر بنے۔

ٹاپ 10میں بالترتیب جیمز اینڈرسن، کاگیسو ربادا، رویندرا جڈیجا،روی چندرن ایشون،پیٹ کمنز، ٹرینٹ بولٹ،رنگانا ہیراتھ،نیل ویگنر اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں، کوئی بھی پاکستانی اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکا ،یاسر شاہ 18ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا،اسٹیون اسمتھ نے ٹاپ پر جگہ بنائی، روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، چتیشور پجارا، کرونا رتنے، دنیش چندیمل، تین درجے ترقی پانیوالے جونی بیئراسٹو، ڈین ایلجر بالترتیب ٹاپ 10میں شامل دیگر بیٹسمین ہیں، کسی پاکستانی کو اس فہرست میں جگہ نہیں ملی، اظہر علی 15 ویں پوزیشن پر ہیں،ان کے سوا کوئی پاکستانی ٹاپ 20میں بھی شامل نہیں۔

آل رائونڈرز میں شکیب سرفہرست، رویندرا جڈیجا دوسرے،ایشون تیسرے، فلینڈر چوتھے اور جیسن ہولڈر پانچویں درجے پر ہیں۔

 

The post ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2P5LNAk