محمد حفیظ ٹاپ آل رائونڈرز کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد حفیظ ٹاپ آل رائونڈرز کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود

لاہور: محمد حفیظ ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ آل رائونڈرز کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں شکیب الحسن پہلے، محمد نبی دوسرے، محمد حفیظ فہرست میں بدستور تیسرے، مچل سینٹنر چوتھے اور اینجلیو میتھیوز پانچویں درجے پر ہیں۔

یاد رہے کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایک بھی میچ نہ کھیل پانے والے محمد حفیظ کا مستقبل ڈانواں ڈول ہے۔

حال ہی میں سینٹرل کنڑیکٹ کی ’’اے‘‘ سے ’’بی‘‘ کیٹیگری میں تنزلی پانے کے بعد آل رائونڈر کے ریٹائر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں،مگرچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے آنکھیں دکھانے کے بعد انھوں نے کیٹیگری کی پروا کیے بغیر ’’ملک کی خدمت‘‘ جاری رکھنے کا بیان دیا تھا۔

 

The post محمد حفیظ ٹاپ آل رائونڈرز کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2B6ALbh