امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا، رجب اردوان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا، رجب اردوان

 واشنگٹن /  انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا۔

رجب طیب اردوان نے امریکی پابندیوں کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک طرف ترکی کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے مگر ساتھ ہی وہ ترکی کو ہدف بھی بنا رہا ہے۔ بین الاقومی مالیاتی ادارے مْوڈیز اور ایس اینڈ پی نے ترکی کی مالیاتی ریٹنگ کم کر دی ہے۔ ایس اینڈ پی نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2019میں ترکی کساد بازاری کا شکار ہوجائے گا۔

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ معاشی بحران پر قابو پانے کیلیے آئی ایم ایف کے سامنے نہیں جھکے گا، ترکی حکومتی اخراجات میں کمی پر اور بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ دے گا۔

ترک وزیر خزانہ جو کہ ترک صدر کے داماد بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بحران پر قابو پانے کیلیے حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ امریکی پادری کا معاملہ آسانی کے ساتھ حل نہیں ہوگا، ترکی مسلسل امریکی غیض و غضب کو للکار رہا ہے۔

The post امریکا ترکی کو جھکا نہیں سکتا، رجب اردوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PmE7K3