عراق میں اسلحہ گودام میں بم دھماکے، 15افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عراق میں اسلحہ گودام میں بم دھماکے، 15افراد جاں بحق

کربلا: عراق کے تاریخی شہر کربلا میں الحشد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں بم دھماکوں سے 15افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے تاریخی شہر کربلا میں الحشد ملیشیا کے ایک اسلحہ گودام میں جمعے کو ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

الحشد ملیشیا کے ماتحت العباس بریگیڈ نے بتایا کہ الکفیل بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں الشریعہ روڈ پر واقع ایک گودام میں جمعہ کے روز دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد جائے وقوع کے اوپر بغیر پائلٹ کے 2 ڈرون طیاروں کو اڑتے بھی دیکھا گیا ہے۔

The post عراق میں اسلحہ گودام میں بم دھماکے، 15افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PkI6GY